ریاض (نیوزڈیسک) گزشتہ شب سعودی سکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں صوبہ اسیر کی ایک مسجد میں بم حملے کے حوالے سے مطلوب شخص کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بات سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی SPA کے مطابق سعید الدیر الشیرانی گزشتہ شب مکہ شہر کے قریب کیے جانے والے ایک آپریشن میں مارے جانے والے دو افراد میں شامل ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ چھاپہ داعش کے مشتبہ جنگجوو¿ں کے خلاف مارا گیا۔