ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

تنویر زمانی نے جو کہا کر دکھایا،بلوچستا ن سے آغاز

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)تنویر زمانی نے جو کہا کر دکھایا،بلوچستا ن سے اپنی مہم کا آغاز کردیا،معروف سیاستدان و تجزیہ نگار ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے پاک فوج کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں فوج کی بدولت ہی آج قوم ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اقوام عالم میں پاکستان کو بلند مقام دلانے کیلئے جدید طرز عمل اپنا تے ہوئے مستقل بنیادوں پر کام کر نا ہو گا ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دو روزہ دورہ بلوچستان کے دوران بلوچستان یونیورسٹی کے دورے کے دوران طلباء وطالبات سے خطاب میں کیا انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی بحالی میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہاں افواج پاکستان نے بلوچستان کو پرامن بنایا وہی جامعہ بلوچستان میں بھی شعوری بنیادوں پر ’’نیشن بلڈنگ‘‘کا کام کیا جس کی بدولت آج قوم ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔ اب نئی نسل یہ سمجھ چکی ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں بلند مقام دلانے کیلئے ہمیں جدید بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ آج مجھے خوشی ہے کہ جامعہ بلوچستان کے طلباء و طالبات میدان عمل میں موجود ہیں اور صوبہ سمیت ملک بھر کی بہتری کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کو ہوا دی کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور پھر ایبٹ آباد کی کی خاتون جو آج کل خود کو بلوچ کہلواتے ہوئے بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف جذبات کا اظہار کررہی ہے دراصل بھارت کی زبان بول رہی ہے لیکن زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں بلوچستان مکمل طور پر پرامن ہے یہاں کے رہنے والے اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے پنجاب، سندھ یا کے پی کے کے لوگ ہیں مجھے بلوچستان آکر اچھا لگا میں دُنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بلوچستان آئیں زمینی حقائق دیکھیں یہاں ویسا کچھ نہیں ہے جو بیرونی میڈیا پر ہمیں دکھایا جاتا تھا۔ اُنہوں نے دورہ بلوچستان کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان زون کی بھی بنیاد رکھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…