ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

خطرے کی گھنٹی بج گئی،دو بڑے سیاستدانوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے ہیں دونوں سابق وزائے اعظم کے نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں نیب نے یوسف رضاگیلانی کا نام سے سربراہ اوگرا تعیناتی کیس جبکہ راجہ پرویز اشرف کا نام رینٹل پاور کیس میں وزارت داخلہ کو ارسال کیا میڈیا نے بھی یہ انکشاف کیا کہ دونوں سابق وزراء اعظم کے نام ایک سال سے ای سی ایل میں موجود ہیں اور اس دوران یوسف رضا گیلانی کو ایک بار پھر بیرون ملک جانے کی اجازت بھی ملی تھی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کے حوالے سے مختلف نوعیت کے نیب نے پانچ کیسز بنائے ہوئے ہیں اور کچھ میں عدالتوں کو ریفرنس بھی بھجوائے جاچکے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی پر الزام ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری ان کے احکامات سے ہوئی تھی نیب نے یہ مقدمات پہلے اکتیس دسمبر دو ہزار پندرہ تک مکمل کرنے کا کہا تھا اور پھر اکتیس مارچ دو ہزار سولہ تک ان کیسوں کی تحقیقات مکمل کرنے کا کہا گیا مگر اکتیس مارچ تک بھی نیب کے تفتیشی افسران اپنا کام مکمل کرنے میں ناکام رہے واضح رہے کہ اس فہرست میں وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کیخلاف دو الگ الگ کیس بھی شامل ہیں جنہیں نیب طوی عرصہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچا سکا ہے



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…