لاہور(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر دیرینہ لیگی کارکن رکشہ ڈرائیور عزت خان کی خواہش پوری کردی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی عزت خان کی درخواست پر اس کے رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر اس کے ساتھ بیٹھے سردار ایاز صادق نے رکشہ سٹارٹ کیا اور اس بڑے میاں کے علاقہ میں چکر لگائے عزت خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ اس نے نیا رکشہ خریدا ہے اس کی خواہش ہے کہ وہ اس کے رکشہ میں بیٹھیں سردار ایاز صادق عزت خان کے رکشہ میں اس وقت بیٹھے جب وہ این اے 120 میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اور مختلف تقاریب میں شرکت کے لئے علاقہ میں گھوم رہے تھے کہ ان کی ملاقات دیرینہ لیگی کارکن عزت خان سے ہو گئی۔