جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخابات، نئے امیدوار کے سرپرائز کی تیاریاں

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں ایوان کے سپیکر پال ریان نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریپبلیکن امیدوار کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہیں کر سکتے۔ریان اس وقت امریکہ میں سب سے اعلی عہدے پر فائز ریپبلکن ہیں۔ انھوں نے ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کو بلند کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امیدوار بننے کے حق دار ہیں لیکن انھیں پارٹی کو متحد کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔اس سے قبل سابق امریکی صدور جارج ڈبلیو بش اور جارج ایچ ڈبلیو بش نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ متنازع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہیں کریں گے۔سپیکر پال ریاب نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ زیادہ تر ریپبلکنز ایک معیاری برداشت کرنے والا چاہتے ہیں جو ہمارے معیاروں کو برداشت کرے۔پال ریان 2012 میں مٹ رومنی کے ہمراہ نائب صدر کے لیے نامزد ہوئے تھے۔امریکہ میں ایسی چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ خود پال ریان آخری لمحے صدارتی امیدوار کے طور پر پیش ہو جائیں گے تاہم وہ ان دعوؤں کی تردید کرتے رہے ہیں۔سینیئر ریپلکنز اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور امیدوار نام پر منقسم ہیں۔ اب تک سات اہم اہلکار ان کے حق میں ہیں پانچ ان کی مخالفت میں ہیں جبکہ چار نے ابھی تک کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔دسمبر 2015 میں پال ریان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے امریکہ مںی داخلہ پر پابندی کے بیان پر تنقید کی تھی۔مٹ رومنی سمیت کئی اعلی ریپبلکنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور امیدوار نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…