لیہ(این این آئی)پولیس نے زہریلی مٹھائی سے اموات کا معمہ حل کرلیا جس کے تحت دکان مالک کے چھوٹے بھائی نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس 16 روز بعد لیہ میں زہریلی مٹھائی سے اموات کا معمہ حل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور ملزم نے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دکان مالک طارق کے چھوٹے بھائی خالد نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کیا جس میں ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا بڑا بھائی اسے آئے روز شدید تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور گھر سے نکال دیتا تھا جس پر تنگ آکر غصے کی حالت میں مٹھائی میں زہر ملایا جب کہ زہر کی بوتل ملک غفار نے دکان میں رکھی۔واضح رہے کہ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 32 سے افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جس پر پولیس نے دکان مالک اور اس کے چھوٹے بھائی سمیت دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا تھا۔
پولیس نے زہریلی مٹھائی سے اموات کا معمہ حل کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے



















































