پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ممکن نہیں وزیراعظم اپنے احتساب کے لیے خود ہی ٹی اوآرزطے کریں‘ سینیٹر اعتزازاحسن

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا احتساب پہلے ہوگا جبکہ ایک ایسا شخص جس پر کرپشن کے الزامات ہیں وہی ضابطہ اخلاق طے کرے یہ ممکن نہیں،اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ٹی او آر کا حکومت خود جائزہ لے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی اوآرز متفقہ طورپرمسترد کرچکے ہیں کیونکہ حکومت کے ٹی او آرکی تحقیقات 1947ء سے شروع ہورہی تھی، حکومت اپنے ٹی اوآرزپراصرار کرتی ہے تو اپوزیشن کا اصراربھی بڑھتا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما لیکس تحقیقات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ٹی او آر کا حکومت خود جائزہ لے، وزیراعظم کا احتساب پہلے ہوگا جب کہ ایک ایسا شخص جس پرکرپشن کے الزامات ہیں وہی ضابطہ اخلا ق طے کرے یہ ممکن نہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ وزیراعظم نے خود اپنا اوراپنے خاندان کا نام احتساب کے لئے پیش کیا اور اب وہ روتے کیوں ہیں، پہلے نوازشریف اور پھردوسرے سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیئے، وہ تمام لوگ جن کے نام پاناما پیپرزمیں ہیں وہ اپنی تفصیلات فراہم کریں جب کہ حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرمسترد کیے تو نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…