لندن(نیوزڈیسک)لندن کی میئر شپ،زیک گولڈ سمتھ بمقابلہ صادق خان،نتیجہ آگیا، پاکستانی نڑاد برطانوی صادق خان نے لندن کے میئرشپ انتخابات میں واضح برتری حاصل کرکے اپنے مخالف امیدوار زیک گولڈ سمتھ کو شکست دیدی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی میئرشپ کیلئے کل بارہ امیدوار میں اترے ہیں تاہم اصل مقابلہ لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان ہے۔ زیک گولڈ سمتھ اب تک 25 فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ صادق خان 44 فیصد ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔ واضح رہے کہ زیک گولڈ سمتھ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ کے بھائی ہیں۔