منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہو چکی ،منتخب وزیر اعظم کو نہیں ہٹایا جا سکتا ، سردار ایاز صادق

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہو چکی ہے ،منتخب وزیر اعظم کو نہیں ہٹایا جا سکتا ، حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار ہو رہی ہے ، عوام ملکی ترقی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ لیکس میں تووزیراعظم کانام نہیں ہے لیکن اپوزیشن کے ٹی اوآرزمیں صرف وزیراعظم کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کوہٹانے کے لیے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں لیکن منتخب وزیر اعظم کو نہیں ہٹایا جا سکتا اور عوام ملکی ترقی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی اعتمادکی وجہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے لیکن ایساپہلے کبھی نہیں ہوا،آئندہ دوسالوں میں منصوبوں تکمیل پرشورمچانیوالوں کی چھٹی ہوجائیگی اور پاکستان میں ایک بار پھر امن اور خوشحالی کا دور ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہو چکی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…