فیصل آباد (این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پی پی کو کرپٹ جماعت کہتی رہی ، شیخ رشید کے پیپلز پارٹی کے بارے میں خیالات سب جانتے ہیں۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاکہ میوزک سن کر اوباش نوجوان پی ٹی آئی کے جلسہ میں پہنچ جاتے ہیں ۔پی ٹی آئی کے لوگوں کا ناچنے کا دل کرے تو کلب چلے جایا کریں۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے جلسہ میں ہلڑ بازی کرنے والوں کے چہرے عیاں ہیں۔امید ہے نادرا کی مدد سے ا ن کی شناخت کرلی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما شناخت کرنے میں مددفراہم نہیں کررہے ۔رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن معیشت کی بہتری کیلئے جدوجہد کررہی ہے،لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ن لیگ کا ایجنڈا ہے ٗ رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام ہوں گے۔