لاہور(نیوز ڈیسک) عشق نے صرف میر کو ہی نکما نہیں کیا تھا۔ کئی کو کسی کام کا نہیں چھوڑا۔ معروف ماڈل قندیل بلوچ بھی ان دنوں لاہور میں ہیں اور دن میں کئی کئی بار زمان پارک میں عمران خان کے گھر پہنچ جاتی ہیں۔قندیل بلوچ کاخود سے اقرار اور یک طرفہ پیار میں دل بے قرار ہے اور وہ تارے گن گن کر پاگل ہو گئی ۔ تارے گننے والی قندیل دن نکلتے ہی زمان پارک پہنچ گئی اور پھر دروازہ بند ہو گیا۔ کسی نے تسلی دی تو کسی نے ٹال دیا۔ کئی دن سے جاگنے والی قندیل چلا اٹھی قندیل کو کپتان سے ملاقات کا ارمان بے چین کرنے لگا عشق نے تماشہ بنایا تو قندیل صحافیوں پر برس پڑی ۔دوریوں کا یقین ہو گیا تو ڈرامہ اور بڑھ گیا ماڈل نے کپتان کے دروازے پر ڈیرے ڈال دیئے۔ آتے جاتے لوگ رکنے لگے اور کچھ نے تو تصاویر بھی بنوا لیں۔ گرمی نے پسینہ نکالا تو میک اپ کے ساتھ عشق کا بھوت بھی اتر گیا لیکن قندیل جاتے جاتے نعرہ لگانا نہ بھولیں۔