پشاور(این این آئی)پشاور کے سینئر صحافی اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابق نائب صدر کے گھر پر مسلح افراد کا دھاوا، مسلح افراد نے صحافی بھائیوں کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہو ئے چلے گئے گزشتہ شب پشاور کے سینئر صحافی اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابق نائب صدر مسرت اللہ اور پشاور پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی صفی اللہ کے گھر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور دونوں صحافی بھائیوں کو باز نہ آنے پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہو ئے چلے گئے جبکہ متعلقہ پولیس تھانے میں مسلح افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ ادھر خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدرسیف الاسلام سیفی اورجنرل سیکرٹری فیضان حُسین نے کے ایج یوجے کے سابق نائب صدراورسنیئرصحافی مُسرت اللہ جان اورپشاورپریس کلب گورننگ باڈی کے ممبرصفی اللہ کے گھرپر حملے اوردھمکیاں دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت فوری طورپرصحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اورواقعہ میں ملوث افرادکوگرفتارکریں بصورت دیگر خیبریونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق اورتحفظ کیلئے ہرفورم پرآوازاُٹھائیں گے۔کے ایج یوجے نے صوبائی حکومت اورپولیس سے اس واقعہ میں ملوث افرادکے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرپولیس نے واقعہ میں ملوث افرادکو گرفتارنہیں کیا اورصحافیوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا توبہت جلداحتجاج کا سلسلہ شروع کر یں گے۔