ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف ملکی خودمختاری پر ضرب لگاتا ہے ٗ شوکت عزیز

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) صرف قرض نہیں دیتا، بلکہ ملکی خود مختاری پر ضرب بھی لگاتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت عزیز نے کہا کہ ان کے دور میں ان کیلئے قابل فخر لمحہ وہ تھا جب انھوں نے پارلیمنٹ میں پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے علیحدہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انھیں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان بلایا گیا تھا، پہلے چار برس وہ وزیر خزانہ رہے تاہم بعد میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری دی گئی تاکہ وہ ملکی معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر مستحکم کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پتا تھا کہ پروگرام سے علیحدگی پر آئی ایم ایف کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑیگا تاہم ہمیں اپنے قومی مفاد کو ترجیح دینا تھا اور جب ہم نے ان کے پروگرام سے نکلنے کا اعلان کیا اور تمام ادائیگی کردی تو وہ حیران رہ گئے۔شوکت عزیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنے سے قبل ہم نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بتدریج بہتر اور مستحکم کیا جس کے بعد ایک دن میں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اعلان کر دیا کہ آج رات تک آئی ایم ایف کے تمام واجبات ادا کرکے ان کے پروگرام سے علیحدگی اختیار کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاشی بہتری کے لیے ہمارے منصوبوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ کھڑی کر رہی تھی، اور صرف ان پروگراموں پر عملدرآمد کی اجازت دے رہی تھی جو ان کی جانب سے دی گئی تھی، یہ صورتحال قومی خود مختاری کے منافی تھی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…