لاہور ( نیوزڈیسک) چھٹی مانگنے پر ایوان وزیراعلیٰ کے ڈپٹی سیکرٹری غلام صغیر نے سول سیکرٹریٹ کے ڈرائیور کی پٹائی کردی، ڈرائیور ابرار خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور ابرار خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کو درخواست دی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ڈپٹی سیکرٹری غلام صغیر احمد نے اسے چھٹی مانگنے پر جی او آر ٹو اپنے گھر بلایا اور کمرے میں بند کر کے مارا پیٹا اور کپڑے پھاڑ دیئے۔ڈرائیور ابرار خان درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ چیف سیکرٹری آفس گیا اور ڈپٹی سیکرٹری کیخلاف کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ۔واضح رہے کہ ابرار خان اس وقت ڈپٹی سیکرٹری ایوان وزیر اعلیٰ کے ساتھ نوکری کر رہا ہے۔