ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ملک بھر کے فوجی جوانوں کی جسمانی فٹنس،دو بڑے شہر وں کے جوان سب سے آگے،آرمی چیف نے انعامات دیئے

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/لاہور (این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں ہونے والی پانچویں پیسز چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہااور تربیت کاروں کی کار کر دگی کی بھی تعریف کی۔ پاک فوج کے سربراہ نے تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیموں اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی ٗ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں ملک بھر سے 275 فوجی جوانوں نے حصہ لیا انفرادی مقابلوں میں نائیک محمد اویس نے دو میل کی دوڑ 10.01منٹ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپاہی فاروق جنگی استعداد کا ٹیسٹ 59.42سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہے اسی طرح گنر اشفاق حسین نے 56پل اپس کے ساتھ اس کیٹیگری کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کی سٹ اپ کے مقابلے میں سپاہی نوید الحسن 30منٹ میں 1948سٹ اپس کے ساتھ سرے فہرست رہے ۔سپاہی اکرام نے 30منٹ میں 1705پش اپ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور مجموعی طورپر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔سپاہی ناصر محمود مجموعی طورپر مقابلوں میں دوسرے نمبر پر رہے اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہاکہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود بھی نوجوان سپاہیوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اپریل سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاک فوج کے جسمانی حربی اہلیت اور کارکردگی کے مقابلے 6 مئی تک جاری رہے۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی موجود تھے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…