پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کا مختلف اسامیوں کے لئے اہلیت ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا جو پشاور کے مختلف مراکزمیں 23مئی سے9جون2016تک منعقدکئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر مکینیکل(بی ایس۔11)دونوں اصناف کے مذکورہ ٹیسٹ23 مئی 2016کو صبح ساڑھے 9بجے اور اسسٹنٹ سوشل آرگنائزر(بی ایس۔16)(خواتین کوٹہ )کے ایبلٹی ٹیسٹ 23مئی2016کودوپہر دو بجے منعقدکئے جائیں گے۔جبکہ اسی محکمے میں سب انجینئر سول(بی ایس۔11 ؍معذور کوٹہ)اورسب انجینئرسول(بی ایس۔11دونوں اصناف)کے مذکورہ ٹیسٹ2جون2016کوصبح ساڑھے نوبجے نظامت آثار قدیمہ اور لائبریریزمیں کمپیوٹرآپریٹر(بی ایس۔12)کے ایبلٹی ٹیسٹ24مئی صبح ساڑھے نو بجے،محکمہ صحت میں کیمسٹ(بی ایس۔17؍دونوں اصناف کے ٹیسٹ24مئی کودو دوپہربجے اور مائیکروبیالوجسٹ(بی ایس۔17؍دونوں اصناف) کے 27مئی کوصر ف صبح سارھے نوبجے،صوبائی انسپکشن ٹیم میں اسسٹنٹ انجینئر (بی ایس۔17؍دونوں اصناف )کے ٹیسٹ25مئی کوصبح ساڑھے نوبجے،محکمہ اطلاعات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن؍انفارمیشن آفیسر(بی ایس۔17؍ دونوں اصناف) کے ایبلٹی ٹیسٹ25مئی دوپہردو بجے،محکمہ قانون کے نظامت انسانی حقوق میں کمپیوٹرآپریٹر(بی ایس۔12؍ دونوں اصناف) کے مذکورہ ٹیسٹ26مئی کوصبح ساڑھے نو بجے،محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر(معذور کوٹہ؍ دونوں اصناف۔ بی ایس۔14) کے مذکورہ ٹیسٹ26مئی دوپہردوبجے اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر؍سٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر؍راشننگ کنٹرولر(معذورکوٹہ؍دونوں اصناف)بی ایس۔16)کے یکم جون صبح ساڑھے نو بجے،ایبلٹی ٹیسٹ محکمہ صنعت و تجارت میںآفس اسسٹنٹ (بی ایس۔16؍دونوں اصناف)30مئی صبح ساڑھے نو بجے،ا سسٹنٹ انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر(بی ایس۔11؍دونوں اصناف)31مئی صبح ساڑھے نو بجے اور محکمہ کھیل و سیاحت میں پلاننگ آفیسر بی ایس۔ 17 ؍ دونوں اصناف) 3جون صبح ساڑھے نو بجے،محکمہ بہبودآبادی میں اکاؤنٹ اسسٹنٹس(بی ایس۔11؍ دونوں اصناف) اورمحکمہ پولیس میں کمپیوٹر آپریٹر(بی ایس۔12؍دونوں اصناف) 6جون صبح ساڑھے نو بجے،7جون صبح ساڑھے نوبجے اور محکمہ پولیس میں کوالیٹیٹیو اینالسٹ (بی ایس۔16؍دونوں اصناف) کے مذکورہ ٹیسٹ8جون صبح ساڑھے نو بجے اور محکمہ زکواۃ و عشر میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر؍ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر((بی ایس۔17؍دونوں اصناف کے ایبلٹی ٹیسٹ9جون2016کو صبح ساڑھے نو بجے منعقدکئے جائیں گے۔