لاہور(نیوزڈیسک) اداکارہ ایمان علی کی فلم ’’ ماہ میر سینما گھروں کی زینت بن گئی ۔ فلم ’’ماہِ میر‘‘اردو ادب کے معروف شاعر میر تقی میر کی زندگی اور شاعری سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔فلم میر تقی میر کی اردو زبان سے والہانہ محبت اور اسے اپنی شاعری کے زریعے گلی بازاروں میں عام کرنے کی جدوجہد پر بنائی گئی ہے۔ساتھ ہی فلم میں میر تقی میر کے عشق کی گہرائی کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ماہ میر کی مرکزی کاسٹ میں ایمان علی، فہد مصطفی، منظر صہبائی اور صنم سعید شامل ہیں۔جبکہ فلم کی ہدایت کاری انجم شہزاد اور سرمد صہبائی نے دی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار انجم شہزاد اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت بھی کی اور اپنی فلم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے فلم ’’ ماہ میر ‘‘ کی یقینی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے ۔ یاد رہے کہ ہدایتکار انجم شہزاد پی ٹی وی کے سٹ کام ’’ فیملی فرنٹ ‘‘ میں بوبی کا کردار ادا کر کے ملک گیر شہرت حاصل کر چکے ہیں تاہم اب وہ صرف ڈائریکٹریکشن کے میدان میں بھرپور کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ماہ میر کو سنسربورڈ نے ’’صرف بالغوں ‘‘ کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ دیا ہے۔