اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرامن دھرنے کو جواز بنا کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کرتے آئے ہیں قوم جانتی ہے کہ دہشتگردوں کو نواز شریف کی کابینہ کی چھتری تلے پناہ دی جاتی ہے ۔ وزیراعظم کے خطاب پر اپنے ردعمل میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی شوگر ملوں میں پاکستانی ماہرین کی بجائے بھارتی ایجنڈوں کو پناہ دی جاتی رہی ہے وزیراعظم کی شوگر ملوں میں پاکستانی ماہرین کی بجائے پاکستانیوں کی جانوں سے کھیلنے والا را کا ایجنٹ پکڑا گیا تو وزیراعظم کو کوئی جواز مل پایا وزیراعظم نے پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے حقائق کا جواب دینے سے جان بوجھ کر گریز کیا ہے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے قوم بنتی تو انگریز سے آزادی کی ضرورت ہی کیا تھی سندھ کے باون فیصد باشندے دیہات میں بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہیں سندھ کے ایک خطے میں پانی کی دستیابی سے سسک سسک کر موت کی آغوش میں جاتے بچے وزیراعظم کو نظر نہیں آتے سندھ کا کسان وزیراعظم کی کسان دشمن پالیسیو ںکی بھینٹ چڑھ رہا ہے ترقی خوشحالی اور تعمیر کا ایجنڈا قوم کیلئے نہیں ہے پانامہ میں قائم کی گئی کمپنیوں کیلئے ہے آج کے پاکستان میں گیارہ کروڑ پاکستانی غربت کی چکی میں پس رہے ہیںاور پچاس لاکھ سے زائد نوجوان روزگار سے محروم کردیئے گئے ہیں ۔