اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ترجمان محکمہ موسمیات نے اپنے بیا ن میں بتایا کہ اگلے تین سے چار روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ٗملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے ٗانہوں نے کہاکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ٗسب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے پٹن14 ٗ کاکول01 ٗ گلگت بلتستان کے علاقے بگروٹ08 ٗچلاس ٗ بونجی06 ٗگلگت04 ٗاستور01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز تربت42 ، نوکنڈی، جیکب آباد،سبی، مٹھی40، میرپور خاص، کوٹ ادو، روہری، حیدر آباد، سکھر، دالبندین، چھور، نورپورتھل39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرار ت کے مطابق لاہور میں 22، کراچی 26، پشاور 20،کوئٹہ 12، اسلام آباد 17، گلگت 11جبکہ چترال میں درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا