ممبئی(نیوزڈیسک) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ‘رئیس’ کی ریلیز کو سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ سے متوقع ٹکراو¿ کے پیش نظر اگلے برس 26 جنوری تک کے لیے موخر تو کردیا گیا لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب اس فلم کو ہریتھک روشن کی فلم ‘کابل’ کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان، فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ، ‘اگرچہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھانا اتنا آسان نہیں تھا، تاہم اتنی بڑی فلم کو پیش کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے پڑتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے فلم کی ریلیز کو 26 جنوری 2017 تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے فلم ‘کابل’ کے پروڈیوسر راکیش روشن کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے فلم کی ریلیز کا اعلان پہلے ہی فروری میں کردیا تھا اور ہم اپنی ریلیز کی تاریخ پر قائم رہیں گے۔ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ اب باکس آفس پر کیا ہوگا لیکن ہم نے 3 مہینے کے میراتھن شیڈول کا آغاز کردیا ہے، جس کے بعد ہم پوسٹ پروڈکشن کے حوالے سے کام کریں گے’۔فلم کے مصنف سنجے معصوم کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی ممبئی کی ایک دلچسپ لو اسٹوری/ انتقامی ڈرامہ پر مبنی ہے۔سنجے گپتا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہریتھک، یامی گوتم کی محبت میں گرفتار ہوکر ان سے شادی کرتے ہیں، تاہم کہانی میں نیا موڑ ا±س وقت آتا ہے جب یامی کے کردار کی موت واقع ہوجاتی ہے، جس کے بعد ہریتھک انتقام لینے نکل پڑتے ہیں۔مصنف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ‘کابل’ میں ہریتھک نے ایک نابینا انسان کا کردار ادا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے کردار کے اس پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکرپٹ تحریر کیا گیا۔ہریتھک نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں فلم کا ٹیزر شیئر کیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ‘رئیس’ اور ‘کابل’ کا مقابلہ کتنا سخت رہتا ہے ۔