لاہور (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے آفیشل پیج کے علاوہ سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر رہنماﺅں یا کارکنوں کے موقف اور اقدامات سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے وابستہ لوگ مخالفت کا دلیل سے جواب دیں ۔سوشل میڈیا پر جا ری کیے گئے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جتنے بھی پی ٹی آئی کے آن لائن سپورٹرز ہیں میں آپ سب سے دو باتیں کرنا چاہتا ہو ں ،ایک یہ کہ جو پی ٹی آئی کا آفیشل پیج ہے insaf.pk ہم صرف اس کے ذمہ دار ہیں اور دوسری پی ٹی آئی کے نام سے جو بھی چیزیں آتی ہیں ہم اس کے ذمہ دار نہیں اور دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہو ں کہ جو بھی پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں ان کیلئے کہ اگر کوئی بھی اینکر جرنلسٹ یا کالمنسٹ اگر ہما رے خلاف کوئی بات کر تے ہیں تو براہ مہربانی اس کو عقلمندی سے ذہن لڑا کر جواب دیں ، کوئی بری زبان نہ استعمال کریں کیونکہ اس سے تحریک انصاف کے امیج کو نقصان ہو تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن سوشل میڈیا پر مخالفین سے تہذیب سے پیش آئیں تاکہ نظر اائے کہ یہ پی ٹی آئی کے لو گ ہیں جو کہ عقلمندانہ بنیادوں پر جواب دیتے ہیں ، اگر کسی کو ہم سے اختلاف ہے تو اس کا جوا ب اپنے نقطہ نظر سے دیں ۔