لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی جے بٹ سے کیا ہوا وعدہ وفا کر دیا،9 مئی کے پشاور جلسہ کا آرڈر مل گیا۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران ڈی جی بٹ نے ان سے ملاقات کی اور لین دین کے معاملہ پر پی ٹی آئی چیئرمین سے معافی بھی مانگی۔جس پر عمران خان نے آئندہ جلسے میں ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ اب ڈی جے بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نو مئی کے جلسہ میں ان کو سانڈ سسٹم لگانے کا آرڈر مل گیا ہے اور وہ نو مئی کو پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ڈی جے بٹ کی خدمات کا معترف ہوں کیونکہ وہ اسلام آباد دھرنے کے دوران ہونے والی شیلنگ اور پولیس کی کارروائی کے باوجود سٹیج پر ڈٹا رہا۔انہوں نے کہا کہ ہم جلسوں میں تبدیلی لائے جس میں ڈی جے نے بھی اہم کردار ادا کیا اور اب باقی لوگ ہمارے جلسوں کی نقل کرتے ہیں ۔