واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی کانگریس پاکستان کو چار سو پچاس ملین ڈالر امداد کی فراہمی پر غور کررہی ہے امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر مالی سال دو ہزار سترہ کے لئے قومی دفاعی اختیاراتی ایکٹ کا مسودہ منظور ہوگیا تو اس کے تحت حکومت کو اپنے قومی مفاد میں چار سو پچاس ملین ڈالر امداد پاکستان کو فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سینٹ کی مسلح سروسز کمیٹی سے منظور کئے جانیوالے قومی دفاعی اختیاراتی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر دو ہزار سولہ کے آغاز اور اکتیس دسمبر دو ہزار سترہ کے اختتام کے دورانیے میں پاکستان کیلئے منظور کی جانیوالی امداد میں سے چار سو پچاس ملین ڈالر امداد اس وقت تک پاکستان کو فراہم نہیں کی جاسکے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہ کردیں کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن جاری رکھے گا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع کیلئے اس بات کی تصدیق کرنا بھی ضروری ہوگی پاکستان شمالی وزیرستان کے حقانی نیٹ ورک کیلئے محفوظ ٹھانہ نہ بننے بارے ذمہ داری کا مظاہرہ کریگا اور اس نیٹ ورک سمیت دیگر دہشتگردوں کی پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں نقل وحرکت روکنے کیلئے افغانستان کے ساتھ فعال تعاون کررہا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































