ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کے معاشقوں پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹے کے معاشقوں سے کوئی مسئلہ نہیں وہ ہر حال میں بیٹے کے ساتھ ہیں۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور فلم نگری میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم نگری کی صف اول کی اداکاراو¿ں دپیکا اور کترینہ کے ساتھ ان کا معاشقہ رہا ہے جب کہ بالی ووڈ اسٹار کے والد رشی کپور نے اپنے بیٹے کے معاشقوں کے حوالے سے سوالات پر ہمیشہ ہی خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم اب انہوں نے بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بیٹے کے معاشقوں پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کا بیٹے رنبیر کپور کے معاشقے کے سوال پر کہنا تھا کہ فلم نگری میں کئی دوست ہوتے ہیں جو کہ ایک ساتھ کام کرتے ہیں اسی لیے بیٹے کے معاشقوں پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ رنبیر کترینہ کےساتھ بطور بوائے فرینڈ رہے یا اس سے شادی کرے یہ اس کی مرضی ہے میں ہر حال میں بیٹے کے ساتھ ہوں۔