ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بھی کنگنا کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنے خلاف منفی تشہیر کو سنبھالا وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ذاتی معاملات پر تبصرہ کرنا ان کے لیے مناسب نہیں تاہم جس طرح کنگنا خود کے لیے کھڑی ہوئیں وہ قابل دید تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاتون کے لیے دوسروں مثلاً اپنے بچوں، شوہر، والدین اور دیگر افراد کے لیے کھڑا ہونا آسان ہوتا ہے تاہم کبھی کبھار ہی ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی خاتون خود کے لیے کھڑی ہوئی ہو۔بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کے ساتھ قانونی جنگ اور تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد حالیہ دنوں میں تنقید کی زد میں رہنے والی کنگنا رناوٹ کو بالآخر امیتابھ بچن سمیت بولی وڈ کے کچھ ستاروں کی حمایت مل گئی۔عظیم اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کنگنا رناوٹ کے بڑے مداح ہیں اور وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔تاہم انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں انہوں نے ہریتھک کے ساتھ ان کے معاملات پر تبصرہ کرنے سے خود کو دور رکھا۔