اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماجہانگیرترین نے کہاہے کہ پاکستان کے ادارے آزاد نہیں ہمارے ادارے وزیراعظم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کوروکاجارہاہے ،جتنے لوگ بھی پانامہ لیکس میں ہیں ان سب کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں ،تاہم وزیراعظم کے خلاف تحقیقات سب سے پہلے ہونی چاہئیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے پاس اہم عہدہ ہے ان کی ذمہ داریاں بھی باقیوں سے زیادہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ادارے آزادنہیں ہمارے ادارے وزیراعظم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔