پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مستعفی ہو کر پارٹی سربراہی کے لیے نامزد نہیں ہوں گا،ترک وزیراعظم

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی کے وزیراعظم احمد داو¿د اوگلو نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ 22 مئی کو جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی خصوصی کانفرنس کے دوران خود کو نئی مدت کے لیے بطور امیدوار پیش نہیں کریں گے۔ اوگلو کا یہ بیان صدر رجب طیب اردوگان کے ساتھ انتہائی درجے کے اختلافات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے صدر دفتر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اوگلو کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی آمادگی نہیں ہوتی میں خود کو جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی سربراہی کے لیے بطور امیدوار پیش نہیں کروں گا۔اس موقع پر اوگلو نے پارٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بچیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ان کے تعلقات مضبوط ہیں جنہیں وہ کسی طور خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اوگلو کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے سربراہ کی تبدیلی کا مقصد پارٹی کی طاقت کو برقرار رکھنا ہے۔احمد داو¿د اوگلو کا کہنا تھا کہ وہ دو ہفتے بعد منعقد ہونے والی پارٹی کانفرنس میں بطور وزیراعظم استعفی پیش کردیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پارٹی کی حکومت باقی رہے گی اور ترکی کے استحکام کی حفاظت کرے گی۔انہوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ جسٹس اینڈ پیس پارٹی ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کی کارروائی پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ جسٹس اینڈ پیس پارٹی کے پانچ سینئر ذمہ داران نےگزشتہ روز ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کو انکشاف کیا تھا کہ پارٹی آئندہ ہونے والی کانفرنس میں داو¿د اوگلو کو اپنا سربراہ بنانا چاہتی ہے اور بعد ازاں انہیں وزیراعظم کے طور پر بھی دیکھنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ داو¿د اوگلو نے اردگان کی جانب سے صدارتی ادارے کو مضبوط کرنے کے ویژن کے سلسلے میں سردمہری کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…