لاہور (آن لائن)نیب پنجاب نے سابق ایم ڈی پیپکوطاہربشارت چیمہ کوگرفتارکرلیا۔آج جمعہ کواحتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طاہربشارت چیمہ پراختیارات کے ناجائزاستعمال اورغیرقانونی بھرتیاں کرنے کاالزام ہے ،نیب پنجاب نے انہیں گرفتارکرلیاہے ،جن کاریمانڈحاصل کرنے کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔