جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں شریک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا، پلاٹینم کیٹیگری کے پلیئر کو10ہزار کے اضافے سے اب ایک لاکھ50 ہزار ڈالر ملیں گے،ڈائمنڈ میں موجود کھلاڑی 5ہزارزیادہ 75 ہزار ڈالر وصول کرے گا، اسی طرح گولڈ اور سلور میں بھی رقم بڑھائی گئی ہے۔اگلے سیزن کیلئے28اگست سے ٹرانسفر ونڈو کھلے گی، فرنچائزز جنھیں ریلیز کریں گی ان کے ساتھ نئے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے، ایک دوسرے سے ازخود بھی کھلاڑی خریدے جا سکیں گے۔ڈرافٹ میں پلیئرز چننے کے نمبر پر بھی گذشتہ روز بعض فرنچائزز نے احتجاج کیا، منتظمین کے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق گذشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم لاہور قلندرز کو اس بار سب سے پہلے پلیئرز چننے کا حق حاصل ہوگا، اس کے بعد کراچی کنگز اور پھر پشاور زلمی کا نمبر آئے گا، فاتح اسلام آباد یونائٹیڈ اور رنرز اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخر میں موقع ملے گا، اس حوالے سے ٹیموں نے احتجاج کیا کہ ایسے تو تمام اچھے پلیئرز لاہور کو مل جائیں گے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…