جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایکشن لے لیا

datetime 5  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاروق ستار کے سابق کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات کا حکم دےدیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاروق ستار کے سابق کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ¾آرمی چیف نے آفتاب احمد کی موت کے حوالے سے سچ سامنے لانے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی ہدایت پر بھی آفتاب احمد کی موت کے محرکات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی، تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی رینجرز سیکٹر کمانڈر کریں گے جو جلد ازجلد تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ڈی جی رینجرز کو پیش کریں گے۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کومعطل کردیا گیا ہے ¾ جلد ازجلد سیکٹرکمانڈرزتحقیقات کو مکمل کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے رینجرزکی تحویل میں دیئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور فاروق ستارکے سابق کوآرڈینیٹر آفتاب احمد دوران حراست انتقال کرگئے تھے جس پرایم کیوایم نے اعلی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…