ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے جلسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی۔ عمران خان کو حساس اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کچھ تشدد پسند راہنماء تحریک انصاف کے جلسوں میں بھگدڑ اور ہلڑ بازی کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ 8 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں بھی مسلم لیگ (ن) بھگدڑ کیلئے مبینہ منصوبہ بندی کر چکی تھی۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کام کی ذمہ داری صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے لی تھی۔ عمران خان کو جب یہ رپورٹس ملیں تو انہوں نے 8 مئی کا جلسہ منسوخ کرکے نئی تاریخ 20 مئی مقرر کردی ہے اور 20 مئی کے جلسہ میں تحریک انصاف اس بات کو یقینی بنانے جارہی ہے کہ خواتین کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی نہ ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب تحریک انصاف کے جلسوں میں بھگدڑ مچا کر سارا الزام عمران خان پر ڈالنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ پانامہ لیکس سے توجہ ہٹا کر ایک نئے ایشو کو اوپر لایا جاسکے اور میڈیا پانامہ لیکس کو چھوڑ کر اس چکر میں لگ جائے کہ جلسے میں بھگڈر کس نے کرائی اور ماڈل ٹاؤن کی طرز پر انکوائری کروا کر بے گناہی کا سرٹیفکیٹ بھی لے لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…