الریاض(نیوزڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے مملکت کی جانب سے امریکا کو سرمایہ کاری نکالنے کی دھمکی دینے کی تردید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیرخارجہ نے باور کرایا کہ البتہ سعودی عرب نے امریکا کو اس قانون کے بل کا خطرہ ضرور واضح کر دیا ہے جس کی رْو سے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے متاثرین مملکت کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرسکیں گے۔ الجبیر کے مطابق اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد پر کاری ضرب لگے گی۔ٹوئیٹر پر سعودی وزارت خارجہ کے سرکاری اکاؤنٹ پر عادل الجبیر کی جنیوا میں عالمی ذرائع ابلاغ کے متعدد اداروں سے گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی قانون کے بل سے سفارتی مامونیت ختم ہوجائے گی اور یہ چیز بین الاقوامی قانون کو جنگل کے قانون میں بدل دے گی۔عادل الجبیر نے باور کرایا کہ امریکی انتظامیہ نے قانون کے بل کی مخالفت کی ہے اور دنیا کا ہر ملک اس کی مخالفت ہی کرے گا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ مملکت مالیاتی پالیسیوں بالخصوص توانائی سے متعلق پالیسیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ب ہم سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ایسا بطور سرمایہ کار کرتے ہیں اور جب ہم تیل فروخت کرتے ہیں تو بطور تاجر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے بتایا تھا کہ 11 ستمبر کے حملوں کی تحقیقات کرنے والے امریکی کمیشن نے تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب کو القاعدہ کی سپورٹ یا مالی معاونت کے سلسلے میں مورود الزام ٹھہرانے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ “ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے تحت سعودی حکومت یا اس کے سینئر ذمہ داران کو القاعدہ کی مالی معاونت کا ذمہ دار ٹھہرایا جاسکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































