جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ایران نے آخر وہ اعلان کرہی دیا جس کا ڈر تھا،دنیامیں ہلچل مچ گئی

datetime 4  مئی‬‮  2016 |

واشنگٹن /تہران(نیوزڈیسک) ایران نے آخر وہ اعلان کرہی دیا جس کا ڈر تھا،دنیامیں ہلچل مچ گئی،امریکا کو آبنائے ہرمز کو بند کر دینے کی دھمکی دیدی،ایران کے بہت طاقت ور سمجھے جانے والے پاسداران انقلاب دستوں کے نائب کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے لیے خطرہ بن جانے کی صورت میں تہران آبنائے ہرمز کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے بند کر دے گا۔ادھر امریکی بحریہ کے خلیجی عرب ریاست بحرین کی سمندری حدود میں تعینات پانچویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ رِک کَیرنِٹزر نے کہاہے کہ امریکی بحریہ کے ارکان خلیج فارس کے علاقے میں بین الاقوامی قانون اور جہاز رانی کے پیشہ ورانہ معیارات کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں جنرل حسین سلامی نے کہاکہ امریکیوں کو حالیہ تاریخی سچائی سے کچھ سیکھنا چاہیے،اگر امریکا اور اس کے علاقائی اتحادی آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہمیں دھمکیاں بھی دیتے ہیں، تو ہم انہیں اس آبی راستے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکی دنیا کے ہر خطے کو محفوظ نہیں بنا سکتے۔اسی دوران امریکی بحریہ کے خلیجی عرب ریاست بحرین کی سمندری حدود میں تعینات پانچویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ رِک کَیرنِٹزر نے کہاکہ امریکی بحریہ کے ارکان خلیج فارس کے علاقے میں بین الاقوامی قانون اور جہاز رانی کے پیشہ ورانہ معیارات کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…