نیویارک (نیوزڈیسک) ہالی ووڈ کی فلمی دنیا میں پسندیدہ اور ہٹ فلموں کاریکارڈ تو بنتا رہتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سا فلم ٹریلر سب زیادہ ناپسندیدہ ہے؟ اگر نہیں جانتے تو جان جائیے۔فلمی دنیا میں ہٹ اور سپر ہٹ فلموں کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں مگر اس بار کچھ ایسی ویڈیوز کا ریکارڈ بنایا گیا جنہیں ناپسند کیا گیا۔ اورناپسندیدہ بھی اتنا کہ یوٹیوب کی تاریخ بن گیا۔ہالی ووڈ کا سب سے زیادہ ناپسندیدہ فلم ٹریلر کامیڈی سے بھرپور ایڈونچر فلم ’گھوسٹ بسٹرز‘ کا قرار دیا گیا۔ یوٹیوب پر 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد شائقین فلم نے اس ٹریلر کو بالکل بے کار قرار دیا اور یوں یہ یوٹیوب کی تاریخ کا اب تک کا سب سے زیادہ ناپسند کیا جانے والا ٹریلر قرار پایا۔