جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایان علی کے مقدمے میں اہم حکومتی شخصیات کی آف شورکمپنیوں کے معاملے کی گونج،عدالت نے حکم جاری کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ایان علی کے مقدمے میں اہم حکومتی شخصیات کی آف شورکمپنیوں کے معاملے کی گونج،عدالت نے حکم جاری کردیا،ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومتی وزراء اور ان کے بچوں کے اربوں، کھربوں روپے آف شور کمپنیوں میں لگائے ہوئے ہیں۔ اس پر کوئی نہیں پوچھتا ہے۔ جس پرعدالت نے ایان علی کے وکیل کو مکمل دستاویزات ڈپٹی اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا،سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت16 مئی تک ملتوی کر دی ہے جبکہ عدالت نے ایان علی کے وکیل کو مکمل دستاویزات ایڈیشنل ڈپٹی اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کاحکم بھی دیا ہے۔ماڈل ایان علی کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مزید دو ہفتے انتظار کرنا پڑے گا۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت نے جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایان علی کا نام عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے خارج کر دیا تھا۔ نئے میمورینڈم اور نئے الزامات کے تحت ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ ایان علی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست غیر موثر ہے۔ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومتی وزراء اور ان کے بچوں کے اربوں، کھربوں روپے آف شور کمپنیوں میں لگائے ہوئے ہیں۔ اس پر کوئی نہیں پوچھتا ہے۔ جس پرعدالت نے ایان علی کے وکیل کو مکمل دستاویزات ڈپٹی اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…