کراچی (نیوزڈیسک) کراچی سینٹرل جیل سے 3بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے سینٹرل جیل سے 3بچے فرار ہوگئے ہیں ۔تینوں قیدی بچے تین روز قبل فرار ہوئے تھے ۔بچے پولیس عملے کی غفلت کی وجہ سے فرار ہوئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات نے واقعہ کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج نہیں کرایا ۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف خود کارروائی کرے گی ۔