پولیس نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سٹے بازی کے شک پر متعدد لوگوں کو میدان سے باہر نکال دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک ترجمان نے بعد میں فئیر فیکس میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کم از کم ایک شخص کو ‘کمیونیکشن ڈیوائسز کے ذریعے بیرون ملک لوگوں کو میچ کی معلومات دینے’ پر ہینگلے اوول میدان سے باہر نکال دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افسران لیپ ٹاپس اور موبائل فونز پر انتہائی مصروف ‘مشکوک افراد’ پر نظر رکھنے کیلئے میچ کے دوران 17000 تماشائیوں میں گھل مل گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں