نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے ہندو سادھو نے پاکستان دشمنی میں اندھے ہوگئے ٗروی شنکر نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی نوبل انعام کی حقدار نہیں تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو سادھو سری سری روی شنکر نے ریاست مہاراشٹرا میں لیکچر دیا اور اس موقع پر بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ نوبل انعام بھی اب سیاسی ہوگیا ہے اور سیاست کی بنیاد پر دیا جاتاہے ٗروی شنگر نے دعویٰ کیاکہ انہیں بھی نوبل انعام کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے لینے سے انکار کردیا تھا۔ہندو سادھو شاید یہ بات بھول گئے کہ نو بل کی پیشکش نہیں کی جاتی بلکہ بہترین کارکردگی یا بڑا کارنامہ کرنے پر نامزدگی ہوتی ہے اور نوبل کمیٹی اس نامزد امیدوار کے کام کا جائزہ لے کر ہی نوبل انعام دیتی ہے ٗروی شنکر یہ بات بھول گئے کہ طالبان حملوں کے دھمکیوں کے باجود ملالہ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد کی اور اس جدوجہد کے نتیجے میں ہی طالبان نے اسے نشانہ بنایا۔