راولپنڈی(این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ فوج میں کرپشن پر صفائی ہورہی ہے اور سزائیں بھی دی جارہی ہیں 11 فوجی عدالتیں کام کررہی ہے جن میں 207 کیسز زیر سماعت ہیں، 88 دہشت گردوں کو سزائی ہوچکی ہیںجنوری 2017 تک تمام کیسز مکمل کرلیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فوج میں احتساب کا باقاعدہ نظام موجود ہے جسے مزید مستحکم کیا جارہا ہے جب کہ کرپشن پر فوج میں صفائی ہورہی ہے اور سزائیں بھی دی جارہی ہے، 6 افسران کو ایک ہی کیس میں سزا دی گئی اور احتساب کے اس عمل کو پاک فوج میں بھی سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور سابق کورکمانڈر کراچی سجاد غنی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے۔عاصم باجوہ نے کہاکہ اس وقت 11 فوجی عدالتیں کام کررہی ہے جن میں 207 کیسز زیر سماعت ہیں، 88 دہشت گردوں کو سزائی ہوچکی ہیں جب کہ جنوری 2017 تک تمام کیسز مکمل کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں ہورہا، ملک بھر میں نوگو ایریاز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، کومبنگ آپریشن ملک بھر میں کیے جائیں گے جو آپریشن ضرب عضب کا حصہ ہے اور ضرب عضب کی مثال سب کے سامنے ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فاٹا کو دہشت گردوں سے کلیئر کردیا گیا ہے اورآئی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر 18 ہزار آپریشن کیے گئے ہیں، شہری الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔ چھوٹو گینگ سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گینگ سے تفتیش جاری ہے جس میں نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔
کر پشن کر نے والو ں کی صفا ئی ہو نا شروع ترجمان پا ک آرمی کے بیا ن سے بڑے بڑو ں کے پسینے چھو ٹ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
دنیا بھر میں وقت کے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ
-
لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی ٹیم میں شامل؟ کرکٹ کا نیا ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ متعارف
-
بابراعظم نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
رکشے میں بیٹھی دو بہنوں کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
سرکاری حج اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے اہم ہدایت جاری
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
کراچی ایئر پورٹ،ہم جنس پرست شادی کیلئے تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی آف لوڈ
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں داخلوں کا نیا ریکارڈ قائم



















































