ممبئی(این این آئی) اداکارہ سنی لیون نے حال ہی میں ایک انوکھی خواہش ظاہر کرکے سب کو حیران کردیا۔اپنی نئی فلم ”ون نائٹ ان اسٹینڈ“کی پروموشن کے لیے ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران سنی لیون نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ شارک مچھلیوں کے ساتھ سوئمنگ کریں۔انھوں نے کہا کہ وہ ایک پنجرے میں بند ہوں اور شارک کے ساتھ تیراکی کرتی نظر آئیں تا کہ شارک انھیں ہڑپ نہ کرسکے۔