جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب میں بھی عدالتوں کے ذریعے پسند کی شادیاں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2016 |

الریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کی وزارت انصاف نے کہاہے کہ اس سال کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 517 خواتین نے عدالتوں کی مدد سے پسند کی شادیاں کی ہیں۔عدالتوں سے شادی کے لیے رجوع کرنے والے ان خواتین میں 501 غیر ملکی خواتین ہیں اور صرف 16 سعودی شہری ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطا بق وزارت انصاف کے ترجمان نے کہاکہ عدلیہ کی مدد سے شادی کرنے والی 14 سعودی خواتین کا تعلق صوبہ مکہ سے ہے اور دو مشرقی صوبے سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ اس سال کے دوران مملکت کے دوسرے صوبوں میں عدل کے کوئی کیس دائر نہیں کیے گئے ہیں۔عدل کے کیس سے مراد خواتین کی ایسی قانونی چارہ جوئی ہے جس میں وہ اپنے سرپرست اور ولی (گارڈین) کے خلاف اپنی شادی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کرتی ہیں اور عدالت سے انصاف کی طالب ہوتی ہیں۔اس ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی عدالتیں اس طرح کے کیسوں کی سماعت کے دوران قانونی طریق کار پر سخت سے کاربند ہوتی ہیں۔اگر کوئی عورت مقامی عدالت میں اپنے سرپرست کے خلاف عدل کی درخواست دائر کرتی ہے تو جج سب سے پہلے اس عورت اور اس کے سرپرست کے درمیان مصالحت کی کوشش کرتا ہے۔اگر جج ان کے درمیان مصالحت میں ناکام رہے تو پھر وہ ولی سے یہ کہے گا کہ وہ عورت کی ولایت اپنے خون کے کسی اور رشتے دار کو منتقل کردے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر سرپرست اس تجویز کو مسترد کردے تو پھر جج بہ ذات خود ہی عورت کا ولی بن جاتا ہے اور وہ اس عورت کو اجازت دے گا کہ وہ اپنی پسند کے مرد سے شادی کرسکتی ہے۔جب عدالت میں خاتون اپنے ولی کی تبدیلی کا تقاضا کرتی ہے تو بالعموم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواست دینے والے اپنی تجویز سے دستبردار ہوجاتے ہیں۔تاہم سرپرست یا ولی کو خاتون کی پسند کی شادی میں حائل ہونے کا اختیار نہیں ہے۔سعودی ضابطہ قوانین کی دفعہ 33 کے تحت سول عدالتوں کو اس بات کا مجاز بنایا گیا ہے کہ وہ خواتین کے ولی کے بغیر شادی سے متعلق کیسوں کی سماعت کریں اور ان کی شادی میں مدد دیں یا انھیں پسند کی شادی سے روکنے والے سرپرستوں کے خلاف کیسوں کی سماعت کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…