تہران(نیوزڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو خلیج فارس سے نکل جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اساتذہ کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی فوجی مشقیں امریکا کے ’غرور‘ کی عکاسی کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ وہ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں، سازشیں کرتے ہیں، اور پھر کہتے ہیں کہ ایران خلیج میں فوجی مشقیں نہ کرے۔ کیسی احمقانہ بات ہے! وہ دنیا کے دوسرے کونے سے آ کر یہاں جنگی مشقیں کرتے ہیں۔ وہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ ان کا خلیج میں کیا کام ہے؟ خلیج فارس ہمارا گھر ہے۔

























