پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جہاز کا سفر کرنے والے ہوشیار!امارات ائیرلائنز میں وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک)جہاز کے سفر کے دوران ایک شخص کے دستی سامان سے دو لاکھ 57 ہزار 730 ڈالر نقد رقم اور قیمتی سامان چوری ہو گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی پولیس نے اپنی رقم اور قیمتی سامان کھو دینے والے شخص کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کی عمر 39 سال ہے اور وہ غیر ملکی ہے۔مذکورہ شخص امارات ایئر لائنز کی پرواز پر سفر کر رہا تھا اور اس نے فضائی عملے کو اس واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد حکام کو بلایا گیا۔پولیس کے مطابق چوری ہونے والی رقم غیر ملکی کرنسی میں ہے اور مسروقہ سامان میں دو گھڑیاں بھی شامل ہیں۔مقامی میڈیا میں اس شخص کے حوالے سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ گھڑیوں کے تاجر ہیں اور دبئی سے ہانگ کانگ کا سفر اکانومی کلاس میں کر رہے تھے۔امارات ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائنز پولیس کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہے اور تحقیقات کے لیے انھیں معلومات فراہم کر رہی ہے۔تاہم کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کے پیشِ نظر اس حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کر سکتی۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں فضائی سفر کے دوران چوری کے واقعات میں اضافے کی اطلاعات مل رہی ہیں اور ان میں بہت سے منظم گروہ شامل ہیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…