ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے ٹائمز سیلبریٹیز کی فہرست میں بھارتی فلم نگری کے تمام خانز کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے بالی ووڈ میں فنی کیرئیر کا آغاز 2014 میں فلم ”خوبصورت“ سے کیا اور خوب شہرت سمیٹی جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی جب کہ فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں بھی فواد خان کی اداکاری کو ناقدین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے جس کے بعد انہیں فلم نگری کا چوتھا خان قرار دیا جارہا ہے تاہم اب فواد خان نے بھارتی جریدے ٹائمز سیلبریٹیز کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ کر حکمران خانز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا سیلبریٹیز کی فہرست اداکاروں کی شہرت ،ظاہری وضع قطع اور کارکردگی کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے جس کے بعد رواں سال کی فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان نے 18 پوائنٹس کے ساتھ فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا ہے جب کہ فہرست میں کنگ خان 15.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور دبنگ خان 14.8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ اداکاراو¿ں کی فہرست میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، عالیہ بھٹ 14.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور شردھا کپور 13.9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔