اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

احمدشہزاد اور یونس خان،معروف سابق کھلاڑی نے انضمام الحق پر بڑا الزام عائد کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلیکشن کمیٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کے انتخاب پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوہرا رویہ قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹریننگ اور فٹنس کیمپ کے لئے 35 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جس میں عمر اکمل اور شہزاد امجد کو منتخب نہیں کیا گیا جس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کے متعلق دوہرا رویہ ہے کہ پاکستان کپ چھوڑ کر جانے والے یونس خان کو ٹریننگ کیمپ کے لئے سلیکٹ کر لیا ہے جبکہ پاکستان کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے احمد شہزاد کو نظہ وضبط کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا حالانکہ یونس خان کا جرم زیادہ بڑا تھا اور احمد شہزاد کی کارکردگی بھی بہت اچھی تھی لیکن یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوہرا رویہ ہے جو کہ کھلاڑیوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے جس سے کھلاڑیوں کامستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ احمد شہزاد کی پاکستان کپ میں کارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے ماضی کے ڈسپلن پر حالیہ کارکردگی کو ترجیح دی جاتی اور احمد شہزاد کو ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ نہیں کیا جاتا اور اس کے برعکس یونس خان کو ڈسپلن کی دھجیاں اڑانے پر منتخب کھلاڑیوں سے نکالنا چاہئے تھا سکندر بخت نے مزید کہا کہ یہ احمد شہزاد کے مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک فیصلہ ہے ا ور یونس خان کو بے جا نوازا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…