منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش قبول کرلی

datetime 2  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ستمبر اکتوبر میں یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے ٗ پاکستان نے سیریز میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں میں سے ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی۔پی سی بی چیئرمین کے مطابق میں نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے آیا ہوا خط ابھی تک نہیں دیکھا تاہم بظاہر انہوں ے متحدہ عرب امارات میں پنک گیند کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ہاں کردی ہے ٗاگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی جاتی ہے تو یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…