واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکہ کی رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ امریکہ کو ریپ کر رہا ہے۔انھوں نے ریاست انڈیانا میں ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی چوری کا مرتکب ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سے امریکی کاروبار اور کارکنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم چین کو مسلسل اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے ملک کو ریپ کرتا رہے، اور وہ یہی کر رہا ہے ہم اس بات کو الٹ کر رکھ دیں گے۔ یہ مت بھولو کہ پتّے ہمارے پاس ہیں۔ ہمارے پاس چین سے کہیں زیادہ طاقت ہے۔اپنے منشور میں ٹرمپ نے عہد کیا کہ وہ چین کے ساتھ زیادہ بہتر معاہدہ کریں گے جس سے امریکی کاروبار اور مزدوروں کو فائدہ ہو گا۔انھوں نے چار اہداف مقرر کیے جن میں چین کو فوری طور پر سکے میں ہیرپھیر کرنے والا قرار دینا اور چین کی غیرقانونی برآمدی اعانت اور ماحولیات کے نرم معیار کا خاتمہ شامل ہیں۔