برلن(نیوز ڈیسک ) یورپ میں تارکین وطن کا جینامحال ،وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا،جرمن پولیس نے کہاہے کہ جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں تو کمی ہو رہی ہے تاہم یہاں موجود کیمپوں پر حملوں میں کمی تاحال نہیں ہو سکی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں جرائم سے نمٹنے والی پولیس کے محکمے (بی کے کے)کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2016کی پہلی سہ ماہی کے دوران مہاجرین کی رہائش گاہوں پر کل 347 حملے کیے گئے ان میں قتل کی کوشش کی تین وارداتیں، مکانات کو نذر آتش کیے جانے کے37واقعات اور مہاجرین کو زخمی کرنے کی 23وارداتیں شامل ہیں۔گزشتہ برس 2015 میں جرمنی میں مہاجرین کی رہائش گاہوں پر حملوں اور اسی طرز کی دیگر کارروائیوں کی مجموعی تعداد 1,031 تھی۔ تفتیشی حکام کے اندازوں کے مطابق ان میں سے 319 حملے ممکنہ طور پر دائیں بازو کے طرف جھکاؤ رکھنے والوں کی جانب سے کیے گئے۔