اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) فلم ’’مالک‘‘ کے بعد وفاقی حکومت نے لال مسجد پر بنائی جانے والی ڈاکومنٹری فلم پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ فلم کو محمد علی نقوی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ڈاکومنٹری ’’امنگ دی بلیورز‘‘ میں لال مسجد کے اندر دی جانے والی تعلیمی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ اس میں ان لوگوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جنہوں نے شدت پسند نظریے کے خلاف آواز اٹھائی۔سنسر بورڈ کے نوٹیفیکشن کے مطابق ایسے وقت میں جب ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے، فلم دنیا بھر میں پاکستان کا غلط تشخص پیش کرے گی۔