پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایرانی پارلیمانی انتخابات میں حسن روحانی کے حامیوں نے میدان مارلیا

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

تہران(نیوزڈیسک)ایران کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر حسن روحانی کے اعتدال اور اصلاحات پسند گروہوں نے پھر میدان مارلیاجس کے بعد اب حسن روحانی کے لیے قانونی سازی میں آسانی ہو جائے گی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایران میں منعقد کیے گئے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اعتدال پسند سیاستدان حسن روحانی اور ان کے حامیوں نے کٹر نظریات کے حامل گروہوں پر سبقت حاصل کر لی، 2004 کے بعد کٹر نظریات کے حامل گروہوں کی یہ پہلی ناکامی ہے تاہم ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اس مرتبہ بھی اعتدال پسند قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ایرانی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی نتائج کے مطابق گزشتہ روز اڑسٹھ نشستوں کے لیے پولنگ کی گئی، جن میں سے 33 پر روحانی کے سیاسی دھڑے کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ اکیس پر کٹر نظریات کے حامل گروہوں کو حمایت حاصل ہوئی۔یوں اصلاحات پسندوں کو 290 والی پارلیمان میں 128 نشستوں پر کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ اس نئی پارلیمان میں روحانی کے مخالفین 124 نشستیں حاصل کر سکے ہیں جبکہ بقیہ آزاد امیدوار ہیں، جو پارلیمان میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کریں گے۔قدامت پسندوں کی ایک نیوز ایجنسی نے البتہ کہا کہ روحانی کے حامی ان انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 35 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایک کروڑ سترلاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے اس مقصد کے لیے اکیس صوبوں میں پولنگ ہوئی جبکہ کئی حلقوں میں پولنگ کے مقررہ وقت میں اضافہ بھی کیا گیا۔ان انتخابات کو ایرانی صدر روحانی کے لیے ایک ریفرنڈم بھی قرار دیا جا رہا تھا۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین حالیہ جوہری ڈیل کے بعد تہران حکومت پر عائد پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے بدلے ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس تناظر میں ایران کے حالیہ انتخابات پر مغربی ممالک نے بھی کڑی نظر رکھی ہوئی تھی۔سیاسی مبصرین کے مطابق سن 2013ء میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے صدر حسن روحانی نے ایک بڑی کامیابی سمیٹی ہے۔ ان مبصرین نے اس پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے روحانی پراعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔رواں برس فروری میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن بھی عوام کی ایک بڑی تعداد نے روحانی اور ان کے اعتدال پسند حامیوں کو ووٹ دیے تھے، جس کی وجہ سے وہ ان سیاسی مخالفین کے خلاف معمولی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…